پولیو کاایک اور کیس نمودار،18 سالہ لڑکی میں وائرس کی تصدیق

ٹانک:(بیورورپورٹ)پولیو کاایک اور کیس نمودار،، قومی ادارہ صحت میں قائم لیبارٹری نے 18 سالہ لڑکی میں وائرس کی تصدیق کردی۔

رواں سال کا 13واں پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوا،مجموعی تعداد 13 ہوگئی ،نیشنل ای او سی نے کہا والدین وائرس کے خطرے کو سنجیدہ لیں اور ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔