واشنگٹن :(بیورورپورٹ) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے تاریخ ساز آپریشن میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل تباہ کردیا،کارروائی کے باعث اسرائیل ایران میں جنگ بندی ہوئی۔
پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ نے انتہائی پیچیدہ و مشکل آپریشن مکمل کرایا،ایران کے جوابی حملے کو محض 2 منٹ میں ناکام بنایا گیا،مشن کی کامیابی کیخلاف بعض امریکی چینلز بے بنیاد خبریں چلارہے ہیں،انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن،ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچنے کااعتراف کیا،فوجی آپریشن کا مقصد خطے میں جاری جنگ کو ختم کرنا تھا،ایران ،اسرائیل کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا ٹرمپ کےخلاف امریکی میڈیا مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی پر چل رہا ہے، صدر ٹرمپ جو بھی کرتے ہیں امریکی میڈیا مخالفت ہی کرتا ہے، ایرانی ایٹمی پروگرام کی تباہی کسی بھی امریکی صدر کا خواب ہو سکتا تھا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ڈین کین نے کہاایران نے قطر میں امریکی تنصیبات پرحملہ کیا، قطر میں ایرانی حملے کی اطلاع پہلے ہی مل گئی تھی، حملے کا جواب دینے کیلئے 2 منٹ تھے،ایرانی حملے کا دفاع امریکی صلاحیتوں کو ثابت کرتا ہے، ایران نے بڑا حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا، امریکہ نے بڑی تعداد میں میزائل فائر کیے، نہیں بتا سکتا حملہ ناکام بنانے کیلئے کتنے میزائل استعمال کیے،فردو نیوکلیئر سائٹ پر حملے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت ڈیزائن ہتھیار استعمال کیے، فردو نیوکلیئر سائٹ پر میزائل حملے کیلئے سپر کمپیوٹر سے مددلی گئی، فردو نیوکلیئر سائٹ پر میزائل 1000 فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے زمین کی گہرائی تک گیا۔
دریں اثنا امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے انکشاف کیا حالیہ امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہوگئیں،دوبارہ تعمیر میں برسوں کا وقت لگ سکتا ہے،جان ریٹکلف نے اپنے بیان میں کہا سی آئی اے کی تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات تقریباً ناکارہ ہو چکیں،حملے یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری رہنے والے مقامات پر کیے گئے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















