پنجاب ،سندھ بڑی تباہی سے بچ گئے،”را“کے 10ایجنٹ گرفتار

لاہور،کراچی :(کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)پنجاب ،سندھ بڑی تباہی سے بچ گئے،”را“کے 10ایجنٹ گرفتار،بھارتی افسروںکی آڈیوز بھی پکڑی گئیں۔

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے 6 سہولت کار وں کو پکڑا،دبئی سے فنڈنگ کرنےوالا سہولت کار بھی شامل ہے،گرفتار دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی کو حساس مقامات کی معلومات، فنڈنگ، سہولت کاری اور تخریب کاری میں معاونت فراہم کرتے رہے۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزاد سلطان نے کہا دہشتگردریلوے سٹیشن، مساجد اور اہم تنصیبات پر حملوں کی تیاری کررہے تھے، موبائل فونز ،بھارتی افسروں کی آڈیوز، دھماکہ خیز موادبرآمد کرلیا،ملزموں کا کام حساس فوجی تنصیبات کی تصاویر، جیو ٹیگ لوکیشن دینا تھا۔

شہزاد سلطان نے کہابھارتی ایجنسی ایجنٹوں کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے فنڈنگ کرتی رہی، برانچ لیس بینکنگ کی مدد سے بھی فنڈنگ کی گئی، میجر رویندرا ،انسپکٹر سنگھ کے نام سے بھارتی افسروںکی شناخت ہوئی،بطور ریاست معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے،ملکی سلامتی کےخلاف کسی بھی سازش کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا، ملک دشمن عناصر کےخلاف کارروائیاں مزید تیز کریں گے۔

ادھر کراچی میں سندھ پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ اور حساس ادارے نے ملیر کے علاقے قائدآباد میں مشترکہ کارروائی کر کے ”را‘ ‘کو حساس معلومات فراہم کرنے والے 4 ایجنٹوں کوگرفتار کیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے کہادہشتگردبھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے کرنل رنجیت سے مسلسل رابطے میں تھے،چاروں ملزموں کا تعلق سجاول سے ہے، پیشے کے اعتبار سے مچھیرے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت لینے کےلئے متعدد بار بھارت بھی گئے۔