پارا چنار ، بارودی سرنگ دھماکے میں4افراد جاں بحق
پارا چنار:(بیورورپورٹ)پاراچنار ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ شرم خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4افراد جاں بحق ،4زخمی ہو گئے، سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شرو ع کردیں۔
قبائلی عمائدین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،دھماکہ امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

















