ایران،اسرائیل سیز فائر دیر پا ہوگی یا نہیں؟،روس کو معاہدے پر شک


ماسکو:(مشرق نیوز)سیز فائر دیر پا ہوگی یا نہیں؟،روس نے امن معاہدے پر شک کاظہار کر دیا۔

وزیر خارجہ سرگئی لارﺅف نے کہا روس کو جنگ بندی معاہدے کی پائیداری پر یقین نہیں، جنگ بندی کا خیرمقدم تب کریں گے جب عمل ہوگا، ماسکو امن چاہتا ہے لیکن سیز فائر کیا دیرپا ہوگی کہنا مشکل ہے، معاہدے کے بعد بھی حملوں کی اطلاعات ملیں۔

سرگئی لارﺅف نے کہا کہا جا رہا ہے امریکہ نے اسرائیل کو جنگ بندی پر راضی کیا جبکہ قطر نے ایران کو مذاکرات پر آمادہ کیا تاہم سفارتی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے، معاہدے کی سنجیدگی پر سوالات اٹھ گئے۔