کوئٹہ میں المناک حادثہ،بس میں آتشزدگی،6مسافر زندہ جل گئے

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)کوئٹہ میں المناک حادثہ،بس میں آتشزدگی،6مسافر زندہ جل گئے۔

مزدا بس نواں سے ہزار گنجی جا رہی تھی،پٹرول سے لوڈر رکشے سے جاٹکرائی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا،6افراد جاں بحق،10شدید زخمی ہوگئے،فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا ،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

بلوچستان حکومت نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تحقیقات کا حکم دےدیا،ترجما ن صوبائی حکومت شاہد بلوچ نے کہاذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی،تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں،متاثرہ خاندانوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔