خضدار، سابق وزیراعلیٰ نصیر مینگل کا بیٹا قتل، وسطی کرم ،گولہ گرنے سے 4جاں بحق


خضدار، تورغر ،بنوں:(مشرق نیوز)خضدار میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کا بیٹا قتل، وسطی کرم میں گولہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پہاڑی علاقے اڑینجی میںنامعلوم افراد نے عطا الرحمن کو فائرنگ کانشانہ بنایا ،بیٹا زخمی ہوگیا،ڈی سی نے کہا مقتول قبائلی رہنما عطا الرحمن مینگل بیٹے مطیع کے ہمراہ شکار پر تھے،30سے زائد افراد نے فائرنگ کردی،مقتول عطاالرحمن سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل کے بیٹے اور جھالاوان عوامی پینل کے رہنما میر شفیق الرحمن مینگل کے بھائی تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہادہشتگردوں کا حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت ہے، حکومت واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے گی، بلوچستان کے عوام ،حکومت دہشتگردی کیخلاف یکجہتی سے کھڑے ہیں۔

دوسری جانب وسطی کرم تورغر میں نامعلوم سمت سے فائر کیا گیابارودی گولہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق ،ایک زخمی ہوگیا،علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لاشیں دفنانے سے انکار کردیا۔