امریکہ نے ایرانی جوہری مرکز کو نشانہ والابی2 بمبار بھیج دیا


واشنگٹن،تل ابیب:(بیورورپورٹ)امریکہ نے ایرانی جوہری مرکز فردو کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والا بی2 بمبار بھیج دیا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا امریکہ نے ایران کی زیرزمین جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے2 سے 4کے درمیان بی2 سٹیلتھ بمبار کوبحرالکاہل کی طرف بھیجا ۔

اخبار روزنامہ ہیرٹز نے رپورٹ میں اسرائیل کے سینئر فوجی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ایران کے شہر قم کے قریب پہاڑی علاقے میں زیرزمین قائم جوہری تنصیب فردو پہلے ہی ہدف ہے اگر کارروائی کی اجازت دےدی گئی تو عملدرآمد کریں گے۔

ترک خبرا یجنسی انادولو نے اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا امریکی بی2 بمبار ریاست میسوری میں وائٹ مین ایئرفورس بیس سے روانہ کیے گئے اور مشرقی بحرالکاہل میں امریکی سٹرٹیجک بیس کی طرف رواں دواں ہیں۔