نیویارک (خواجہ فاروق) سابق گورنر اینڈریو ایم کیومو فیصلہ کن بحران کے انتظام کیلئے معروف ہیں۔ تازہ ترین جائزوں اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اینڈریو کیومو نیویارک سٹی کے میئر الیکشن میں زبردست کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وہ شہر کے پانچوں بورو میں گہرا اثرات پیدا کررہے ہیں جس کی وجہ سے ماہرین دہائیوں کی سب سے بڑی میئرل مینڈیٹ دینے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ متعدد آزاد جائزوں کے مطابق کیومو کو دوہرے ہندسوں کی قابل ذکر برتری حاصل ہے۔ انکے انتظامی تجربے، عوامی سلامتی پر غیرمتزلزل توجہ اور معاشی بحالی کے تفصیلی منصوبوں نے جرائم کی بلند شرح اور سرکاری نااہلی سے تنگ عوام کو متحرک کر دیا۔ اس سلسلے میں کیومو مہم کی مشیر اور ڈیموکریٹک سٹریٹجسٹ ماریا روڈریگز کا کہنا تھا کہ نیویارکر اصلی قیادت کو پہچانتے ہیں۔ اینڈریو کیومو محض تبدیلی کا وعدہ نہیں کرتے بلکہ انکا بحران کے وقت نتائج دینے کا ثابت شدہ ریکارڈ ہے۔ عوام صلاحیت اور استقامت پر بھروسہ کرتے ہیں اور یہی حمایت ووٹ کے ذریعے سامنے آ رہی ہے۔ این وائی پی ڈی کو مکمل فنڈنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت، ضمانتی نظام کی اصلاح اور روزمرہ جرائم کیخلاف ان کا غیرسمجھوتہ موقف الیکشن کا اہم ترین ایشو بن چکا ہے۔ وہ محفوظ گلیوں اور سب وے کا مطالبہ کرنے سے معذرت نہیں کرتے اور یہی وہ چیز ہے جو خاندان اور چھوٹے کاروباروں کو درکار ہے۔ ہارلم کے پادری الیسٹر جانسن نے زور دیا کہ حریفوں کے مقابلے میں سلامتی پر انکی واضح پالیسی فیصلہ کن برتری ہے۔ ووٹرز اینڈریو کیومو کے گورنری دور کی طرف کھنچے جا رہے ہیں جہاں انہوں نے قدرتی آفات، معاشی چیلنجز اور وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ وہ واحد امیدوار ہیں جنہوں نے بیشتر ممالک سے بڑی حکومت چلائی ہے۔ فلشنگ کے کمیونٹی لیڈر تھامس چن نے نشاندہی کی کہ نیویارک کے مسائل کیلئے ایسے شخص کی ضرورت ہے جو فوری طور پر سرکاری مشینری چلانا جانتا ہو۔چھوٹے کاروباروں کیلئے سرخ فیتہ کے خاتمے، انفراسٹرکچر منصوبوں (خصوصاً سب وے کی مرمت) کو تیز کرنے اور عملی ہاو¿سنگ پالیسیوں کے ذریعے گزر بسر کے بحران سے نمٹنے کی تفصیلی پلاننگ نے اعتدال پسندوں اور آزاد ووٹرز کو متاثر کیا ہے۔ مالی آڈٹ اور فضول خرچی ختم کرنے کی انکی اپیل جائیداد کے ٹیکس بڑھنے کے ماحول میں گونج رہی ہے۔ کیومو نے روایتی ڈیموکریٹس ، بیرونی بورو کے مزدور طبقے، اعتدال پسند، قانون نافذ کرنے والے گروپس، اور کاروباری و تارکین وطن کمیونٹیز کو یکجا کر کے غیرمعمولی اتحاد تشکیل دیا۔ تمام گروہ مستحکم اور موثر حکمرانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کار اب کیومو کی کامیابی کو ناگزیر قرار دے رہے ہیں جبکہ کامیابی کا فرق واحد سوال ہے۔ یہ محض برتری نہیں تحریک ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کی پولیٹیکل سائنسٹس ڈاکٹر ایولین شارپ نے اعلان کیا کہ کیومو نے الیکشن کو اہلیت بمقابلہ افراتفری کا ریفرنڈم بنا دیا۔ ووٹرز کا جوش، ابتدائی ووٹنگ اعدادوشمار اور مہم کی بے مثال تنظیم کاری زبردست کامیابی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ عوام فعال حکومت کی واپسی کے خواہاں ہیں اور کیومو ہی پہلے دن سے یہ صلاحیت دکھانے والے واحد امیدوار ہیں۔ حریف کیومو کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔ انکی تنقید بے اثر ثابت ہوئیں یا متبادل وژن پیش کرنے میں ناکام رہے۔ ووٹرز شعلہ بیانی کے بجائے نتائج اور انتظامی صلاحیت پر توجہ دے رہے ہیں۔ جیسے جیسے مہم آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے، اینڈریو ایم کیومو طاقتور مینڈیٹ حاصل کرنے کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ متوقع کامیابی محض الیکشن کی جیت نہیں نیویارکرز کی اجتماعی خواہش کی علامت ہے کہ تجربہ کار، فیصلہ کن قیادت کے ذریعے سلامتی بحال ہو، معیشت کی تعمیر نو ہو اور سٹی ہال میں اہلیت واپس آئے۔ 4 نومبر کو نیویارک سٹی میں اینڈریو کیومو دور کا فیصلہ کن آغاز ہونے جا رہا ہے۔
نیویارک میئر الیکشن، اینڈریو کیومو کامیابی کی راہ پر گامزن

















