اسلام آباد:(بیورورپورٹ) صد رآصف زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پرتپاک استقبال کیا، چاق و چوبند بحری دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، آصف زرداری نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ،ملاقات کے دوران نیول چیف نے صدر مملکت کو علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں صدر آصف زرداری کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی حکمت عملی اور ناقابل تسخیر دفاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آصف زرداری نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مادر وطن کی سمندری سرحدوں کے کامیاب دفاع پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی، صدر زرداری نے کہا پوری قوم کو مسلح افواج پر فخر ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے، صدر نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاک بحریہ کے بروقت اورموثر ردعمل، غیر متزلزل عزم اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی کوششوں کو سراہا
صدر مملکت نے میری ٹائم ڈومین میں درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کےلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے پر صدر کا شکریہ ادا کیا، نیول چیف نے کہا پاک بحریہ امن ہو یا جنگ ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















