ریاست تاجروں کو تحفظ ، سہولت اور عزت دے،فضل الرحمن

کراچی: (بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے، تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے۔

فضل الرحمن وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی رہائش گاہ پہنچے،صنعتی و تجارتی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یوآئی نے کہا کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، تاجر معیشت کا ستون ہیں، تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے،جے یو آئی کا تاجروں سے رشتہ ہمیشہ مضبوط و اصولی رہا ۔