صدرمسعود پیزشکیان کوفون،پاکستان ایران کےساتھ کھڑا ہے:وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف کاایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ،اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کردیا۔

شہبازشریف نے کہااسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری و علاقائی سالمیت اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں،تہران کواقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،پاکستان اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر حکومت ایران اور برادر عوام کےساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر پیزشکیان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران کےلئے پاکستان کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہااسرائیل کی اشتعال انگیزی اور مہم جوئی علاقائی و عالمی امن و استحکام کےلئے سنگین خطرہ ہے، عالمی برادری ،اقوام متحدہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے خاتمے کیلئے فوری و قابل اعتبار اقدامات کرے، پاکستان خطے میں امن کے فروغ کےلئے پوری طرح پرعزم اور اپنا کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہے۔

صدر پیزشکیان نے مشکل وقت بالخصوص سلامتی کونسل میں ایران کےساتھ حمایت اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہااقدام دونوں ممالک کے درمیان قریبی و برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے،عالمی برادری بالخصوص اسلامی ممالک خطرات کا مقابلہ کرنے کےلئے مل جل کر کام کریں،دونوں رہنماو¿ں نے قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔