احمد آباد،بھارتی طیارہ گر کر تباہ،مسافروں سمیت300 سے زائد افراد ہلاک،ایک مسافرمعجزانہ طور پر بچ گیا
گجرات، احمد آباد،نئی دہلی،ممبئی،لندن،ماسکو ،جنیوا،پیرس،ڈھاکہ:(مشرق نیوز)احمد آباد میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ، سابق وزیراعلیٰ گجرات،غیر ملکی مسافروں سمیت 300سے زائد افرد ہلاک،ایک مسافرمعجزانہ طور پر بچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی ڈاکٹر ہاسٹل پر جاگرا،عمارت میں موجود متعدد افراد بھی مارے گئے،کئی زخمی طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔
حادثہ بھارتی وقت کے مطابق ایک سے2بجے کے درمیان پیش آیا،طیارے میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی، 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین ،7 پرتگالی شہری،11 بچے ،2پائلٹ اور عملے کے 10 اراکین سمیت 242 افراد سوار تھے،ایک مسافر معجزانہ طور پربچ گیا ،شناخت رمیش کے نام سے ہوئی۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا،ڈی جی سی اے (DGCA) نے کہا طیارہ پرواز کے فوری بعدمے ڈے کال دینے کے بعد ایئرپورٹ کے احاطے سے باہر جا کر کریش ہوا،آگ بھڑک اٹھی اور دھواں دور تک دیکھا گیا،طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ، حادثے کے بعد احمد آباد ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند اورہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہااحمد آباد میں پیش آنے والے سانحہ نے ہلا کر رکھ دیا،حادثہ ناقابل بیان صدمہ،دکھ الفاظ سے باہر ہے،مشکل گھڑی میں دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ افراد ،خاندانوں کےساتھ ہیں،تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
دریں اثنا برطانوی بادشاہ چارلس، وزیراعظم سر کیئر سٹارمر، روسی و فرانسیسی صدور سمیت کئی عالمی رہنماوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا دکھ کی گھڑی میں متاثرین کےساتھ کھڑے ہیں،بادشاہ چارلس نے کہا احمد آباد میں ہونےوالے طیارہ حادثے کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا، خوفناک حادثے میں ہلاک ہونےوالوں کےلئے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے واقعہ کو دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا جائے حادثہ کے مناظر تباہ کن ہیں،لندن کےلئے اڑان بھرنےوالے طیارے میں کئی برطانوی شہری سوار تھے،یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان نے کہا حادثے کا شکار افراد کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی ،تعزیت کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں یورپ بھارتی حکومت اور عوام کےساتھ ہے۔
روسی ،فرانسیسی صدر پیوٹن ، میکرون نے کہاہمدردیاں طیارہ حادثے کے متاثرین کےساتھ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے طیارے حادثے کی خبر کو افسوسناک قرار دیا، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسریونس نے بھارت کو بھرپورمدد کی پیشکش کردی۔

















