بجٹ غریب کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ہے، عمر ایوب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے بجٹ کو غریب کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ قراردےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہابجٹ کا کوئی ڈاکومنٹ نہیں دیا گیا، سارا عمل غیر قانونی تھا،وزیراعظم ہاوس کا بجٹ 17 فیصد بڑھ گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں صرف 10 فیصد بڑھائیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا بتایا جائے بجٹ میں کسانوں کےلئے کیا رکھا گیا،ایک ایک کرکے زراعت کے ہر شعبے کو تباہ کیا جارہا ہے،غذائی اجناس کی کمی پوری کرنے کےلئے زرمبادلہ کہاں سے آئے گا،کسان کے بچے بھوکے مررہے ہیں، نقصان کون پورا کرے گا؟۔