سورج سوا نیزے پر ، پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو ، گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

لاہور (کامرس رپورٹر) سورج سوا نیزے پر ،پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آنےوالے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا ، جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے، سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری ، لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں45 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ ہوا،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، اوکاڑہ، منڈی بہاو¿الدین، خانیوال، قصور، لیہ، جھنگ اور حافظ آباد میں 40 سے 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں،دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاو¿نٹرز قائم ہیں، پنجاب کی ہیٹ سٹروک سے بچاو¿ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔