دوست دوست نہ رہا،مسک ،ٹرمپ آمنے سامنے،ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی ختم ہوتے ہی دشمنی میں تبدیل، ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔

ایلون مسک نے ایکس پر بیان میں کہا وقت آگیا ہے بڑا انکشاف کرکے ایٹم بم گرادیاجائے، ٹرمپ کا نام ہونے کی وجہ سے ایپسٹین فائلز منظر عام پر نہیں لائی گئیں، ٹرمپ کا نام جنسی سکینڈلز میں بدندم ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، یاد رکھیں سچ ایک دن ضرور سامنے آئے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے کہاایلون مسک بل کے معاملات سے بخوبی واقف رہے، پتہ نہیں تھا منشیات استعمال کرتے ہیں، حکم دیا انتظامیہ سے الگ ہو جائیں، ارب پتی پاگل ہو گیا ،کانگریس میں زیر غور بل پر مسک کی تنقید سے بہت مایوس ہوں،اربوں ڈالر کے سرکاری معاہدے منسوخ کرسکتا ہوں۔

ایلون مسک نے کہا ٹرمپ میرے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتے تھے، حمایت نہ کرتا توڈیموکریٹس ایوان نمائندگان پر قابض ہوتے اور سینیٹ میں ریپبلکنز کی تعداد صرف 51، 49 ہوتی،مسک نے ٹرمپ کو احسان فراموش دیتے ہوئے کہاامریکی صدرٹرمپ کامواخذہ ہوناچاہیے اور ٹرمپ کی جگہ جے ڈی وینس کوتعینات کیاجائے۔

دوسری طرف ٹرمپ ،مسک کے درمیان لفظی جنگ کے شدت اختیار کرنے سے ٹیسلا کے شیئرز میں 14 فیصد کمی دیکھی گئی اور کمپنی کو 152 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا جو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا ہے،ناسا سربراہی کیلئے جیرڈآئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی گئی ،مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کردیا۔