بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی الزام پر سکھ یوٹیوبر گرفتار

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی پولیس نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

ڈی جی پی پنجاب گوراو یادو نے الزام عائد کیا یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے ہے،جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا کے رابطے میں تھا،جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور 2024 میں پاکستان کے دورے کیے ،موبائل سے پاکستان سے جڑے نمبرز برآمد کرلیے۔