بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، طلال چودھری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ ا گیا،سرغنہ جرمن شہری ہے۔

ڈی جی سائبرکرائم وقارالدین سید کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہابچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ کر2 افراد کو گرفتار اور 10بچوں کو بازیاب کرالیا،پیکا ایکٹ کا مقصد کسی صحافی کی آوازکودبانا نہیں ، پیکا ایکٹ وقت کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں، جدید دورکے تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ہو گا، ہرضلع میں سائبرکرائم ونگ کا دفتربنانا چاہتے ہیں، سائبرکرائم ونگ کو روزانہ کی بنیاد پرشکایات موصول ہورہی ہیں، گینگ مظفرآباد میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث تھا،بچوں کی ویڈیوزکوڈارک ویب پربیچا جاتا تھا۔

ڈی جی سائبر کرائم ونگ وقارالدین سید نے کہا جرمن شہری سرغنہ ہے جس کی گرفتاری کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بچوں کی ویڈیوزکوعالمی مارکیٹ میں بیچا جاتا ہے، دھندے میں ملوث ملزموں کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے، ویڈیوزکو وٹس ایپ اورٹیلی گرام کے ذریعے بھیجا جاتا تھا، انٹرپول کےساتھ مل کرکام کر رہے ہیں، بچوں کے جنسی استحصال پرسزا میں اضافہ کیا گیا ۔