جنت مرزا اور علشبہ انجم والدین کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ

لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی سوشل میڈیا سٹار اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اور علشبہ انجم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوگئیں۔ جنت مرزا نے اپنے خاندان کے ہمراہ حج کے بابرکت سفر کا آغاز کر دیا ہے جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جنت مرزا اپنی ہمشیرہ علشبہ انجم اور والدین کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوئیں۔

جنت مرزا کے مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر جنت کے 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالورز ہیں، انکی بہن علشبہ انجم اور وہ اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور دلکش فوٹو شوٹس کی وجہ سے مشہور ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے جنت اور علشبہ کی پوسٹ پر تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے حج روانگی پر ان کے میک اپ اور اسپانسر شپ سے متعلق سوالات کئے جبکہ دیگر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو قبول فرمائے۔