مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ کی اوپل سچاتا نے اپنے سر سجالیا


حیدرآباد:(مشرق نیوز)تھائی لینڈ کی اوپل سچاتا چوآنگسری نے مس ورلڈ 2025 کاتاج اپنے سر سجالیا۔

بھارتی شہر حیدرآباد میںہونےوالی رنگا رنگ تقریب میں دنیا بھر سے 108 حسیناوں نے شرکت کی،ایتھوپیا کی حسیت دیرجے اڈماسو پہلی رنر اپ رہیں،اوپل سچاتا چوآنگسری کو 2024کی فاتح کرسٹینا پسکووا نے تاج پہنایا۔