شہر میں کوئٹہ ریسٹورنٹس کی بھرمار، چائے خانہ کی آڑ میں عوام غیرمحفوظ
لاہور ( حافظ کاشف سندھو سے) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں ساندہ روڈ ،گڑھی شاہو،آﺅٹ فال روڈ،مزنگ،اقبال ٹاون سمیت اور بہت سے علاقوں میں کوئٹہ ریسٹورنٹ کی بھر مار۔ قانونی اور غیر قانونی افغان باشندوں کی بھرمار سے شہر میں امن وامان کے حوالے خطرات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ۔روزنامہ مشرق لاہور کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ ریسورنٹ ہوٹل مالکان کرایہ کی مد میں منہ مانگی رقم دینے کو بھی راضی ،50 ہزار کرائے والی دوکان کا ایک لاکھ روپے کرایہ بھرنے کو بھی فوراًتیار ہو جاتے ہیں۔ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ایسے ریسٹورانٹس میں چائے میں استعمال ہونے والا دودھ اور مختلف کیمیکلز سے بنی پتی سے کئی قسم کے شکوک وشبہات پیدا ہو رہے ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص ایک مرتبہ کوئٹہ کی چائے پیتا ہے دوبارہ کسی اور جگہ سے پینے کا روادار نہیں رہتا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ چائے میں استعمال ہونے والی خاص قسم کی پتی جو خصوصی طور پر کراچی سے منگوائی جاتی ہے۔ اس میں مبینہ طور پر پوست ٹائپ عجیب سا نشہ ہوتا ہے۔ ایک بار پینے سے دوبارہ چائے پینے کو دل للچاتا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کا اگر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تو کئی انکشافات سامنے آئیں گے کہ کون کہاں کا رہائشی ہے۔ کیا واقعی کوئٹہ شہر کے باسی ہیں یا پھر کہ افغانستان سے وابستگی رکھنے والے ہیں۔ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی کی نازک صورتحال میں ایسے افراد کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کر کے انکی چھان بین بہت ضروری ہے۔ لاہور کے ہر اس علاقہ جہاں جہاں کوئٹہ ریسٹورنٹ قائم ہیں کی جانچ پڑتال کے لئے متعلقہ تھانہ کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ دوسرے اضلاع یا افغانستان سے بظاہر مزدوری کی غرض سے آئے عارضی یا مستقل مقیم افراد کا بھی کوئی ایسا نظام موجود نہیں جس سے ان کی پہچان میں رسائی ہو سکے ۔اطلاعات کے مطابق افغانیوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے ہیں شہریوں کا کہنا ہے پولیس ایسے افغانیوں کو پکڑ بھی لے تو کاروائی کرنے کی بجائے مبینہ طور پہ نذرانہ لے کہ فورا ًچھوڑ دیتی ہے۔ اکثر ایسے افراد لاہور خصوصا ًاندرون شہر ہونے والی ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں ناجائز اسلحہ ،جوا اور منشیات فروشی کی فروخت میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ کسی بھی قسم کا کوئی ریکارڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس موجود نہ ہونے کی وجہ سے دوران واردات اگر ان سے کوئی زخمی یا قتل ہو جائے تو یہ فورا اپنے آبائی علاقوں کی طرف نکل جاتے ہیں۔ ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے واردات کے بعد ان کو ٹریس کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جاتا ہے ۔ مارکیٹوں بازاروں کے دیگر تاجران کا کہنا ہے کہ جب سے یہ کوئٹہ ریسٹورنٹ قائم ہوئے ہیں انکے مالکان نے دوکانوں کے کرایوں میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے کیونکہ یہ منہ مانگی رقم دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ایک بار ان افراد کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ کون کس علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ شہر میں موجود قانونی یا غیر قانونی افغان باشندوں کے اثاثوں کی بھی جانچ پڑتال ہونی چاہئے ۔ہوٹلوں پر کام کرنے والے ملازمین کا مکمل بائیو¿ ڈیٹا اکٹھا کر کہ ان کاریکارڈ مرتب کیا جانا ضروری ہے تاکہ قانون کے نفاذ اور امن وامان کو یقینی بنانے کے عمل میں مشکل پیش نہ آئیں۔روزنامہ مشرق لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کئی شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکیورٹی ا داروں اور پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے ایسے افراد کا ڈیٹا مرتب نہ ہونا لاہور شہر کی سکیورٹی کے لئے بہت بڑا رسک بن چکا ہے۔


















