سٹاک ہوم : پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی ،مودی کیخلاف قرارداد منظور
سویڈن:(مشرق نیوز)سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے زیر اہتمام افواج پاکستان کی بھارت کےخلاف معرکہ حق میں عظیم فتح پر تقریب یوم تشکر اور ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی صدارت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے صدر چودھری غلام بھلی اور چیف آرگنائزر مسعود منہاس نے کی،سٹاک ہوم کی شاہرائیں افواج پاکستان زندہ باد، سپہ سالار پاکستان تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر کے نعروں سے گونج رہی تھی، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک کےساتھ سید حیدر شاہ بخاری نے کیا،ٹیررسٹ ٹیررسٹ مودی ٹیررسٹ انڈیا ٹیررسٹ کے نعرے ہر زبان زد عام تھے، ریلی میں صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت ڈاکٹر چودھری پرویز اقبال لوہسر نے خصوصی شرکت کی۔
سینکڑوں کی تعداد میں شریک مظاہرین نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا، پروگرام میں آرمی چیف سید عاصم منیرکی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
ڈاکٹر چودھری پرویز اقبال لوہسر نے کہا اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے بعد افواج پاکستان نے جس طرح اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر اپنی سرحدوں کی حفاظت کی اور ٹیکنالوجی میں جس مہارت کا مظاہرہ کیا آج کے جدید دور میں افواج پاکستان کی جرا¿ت کو سنہرے حروف میں لکھا اور یاد کیا جائیگا، پروگرام میں آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والے زاہر نے پاک فوج کو عالم اسلام کی فوج قرار دیاجبکہ تقریب کے مہمان خصوصی 6 سالہ یاسین نے سٹاک ہوم کی شاہراو¿ں پر قومی پرچم لہرا کر بھارت کو پیغام دیا پاکستانی قوم امن پسند قوم ہے،پروگرام میں چودھری شفقت آف چکوڑا ،چودھری عادل گجر،چودھری حسن نے قافلوں کے ساتھ شرکت کرکے پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
سینئر نائب صدر رضوان بھٹی، سردار تیمور اور جنرل سیکرٹری جنید نواز چودھری نے اپنے خطابات میں اس عزم کا اظہار کیا پاکستانی قوم امن پسند قوم ہے جو جنگ کی بجائے امن کو ترجیح دیتی ہے، ہماری شرافت کو کمزوری سمجھنے والے ہمارے جذبے اور ارادوں سے اچھی طرح واقف ہوگئے ہیں، پروگرام میں مودی سرکار کی حکومت کےخلاف قرار داد بھی منظور کی گئی،مقررین نے کہا کشمیر کا مسئلہ بہت جلد حل ہوگا، اب تو صدر ٹرمپ نے بھی مظلوم کشمیری عوام کے مسئلہ کے حل کےلئے ثالثی کی بات کو اجاگر کرتے ہوئے یقین دلایا ہے بہت جلد خطہ کشمیر میں بھی آزادی کے شادیانے بجیں گے،پروگرام میں قومی ترانے کے احترام میں سب شرکاءاحتراماً کھڑے رہے، پاکستانی گلوکار علی عطا نے ملی نغمہ گا کر پنڈال میں جوش پیدا کر دیا،پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضعپرتکلف کھانوں سے کی گئی۔

















