انقرہ: (مشرق نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ترک زبان میں اپنے پیغام میں رجب طیب اردوان نے کہا وزیراعظم کےساتھ کئی اہم امور ،معیشت، تجارت اور سلامتی پر بات ہوئی،ترکیہ ،پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم کے ذریعے پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، شہباز شریف اور وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دعاہے یکجہتی اور بھائی چارہ قائم رہے۔
ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا پیغام

















