روس کے یوکرین پر میزائل ،ڈرون حملے،13افراد ہلاک،درجنوں زخمی
ماسکو،کیف:(مشرق نیوز)روس کے یوکرین پر میزائل ،ڈرون حملے،13افراد ہلاک،درجنوں زخمی ،کیف، خارکیف اور دونیتسک کے مختلف علاقوں میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، کئی گھنٹوں تک سائرن بجتے رہے،شہری پناہ گاہوں میں چلے گئے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے 14 بیلسٹک میزائل اور 250 خودکش ڈرونز فائر کیے، 6 میزائل اور 245 ڈرونز تباہ کر دئیے ،صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہر رات افواج زندگیاں بچانے کی کوشش کرتی ہیں، روس کا حملہ ثبوت ہے جنگ جاری رہنے کی ذمہ داری صرف ماسکو پر ہے،وزیر خارجہ آندری سبیخا نے کہااستنبول مذاکرات کے ایک ہفتے بعد بھی روس نے امن کی بجائے میزائل بھیجے۔
ادھر روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ماسکو، بیلگورود اور ٹولا جیسے علاقوں پر کیے گئے 100 سے زائد یوکرینی ڈرون حملے ناکام بنادئیے۔

















