بھارت کو بڑا جھٹکا،بنگلہ دیش نے دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا


ڈھاکہ،نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت کو بڑا دھچکا،بنگلہ دیش نے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کااہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ،معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی ”گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ“ کو جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کےلئے جولائی 2024 میں کیا گیا تھا۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق بنگلہ دیش کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لی ،ماہرین کے مطابق اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے سفارتی تناو کی علامت ہے۔