نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارت میں طبی رضاکار کو پاکستان سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے اینٹی ٹیرارزم سکواڈ (اے ٹی ایس) نے رن آف کچھ میں متعدد طبی خدمات ادا کرنے والے رضاکار ساہ دیو سنگھ گوہل کو گرفتار کرکے تفتیش کےلئے احمد آباد منتقل کردیا،تحویل میں لیے گئے فون کو فرانزک تفتیش کےلئے بھیج دیا گیا،پولیس نے دعویٰ کیا ابتدائی تفتیش میں ملزم نے پاکستان کوحساس تنصیبات کی معلومات فراہم کرنے کااعتراف کرلیا۔
پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام پر بھارت میں طبی رضاکار گرفتار

















