عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کے خواہاں


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی۔

بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہابانی پی ٹی آئی پارٹی رہنماوں کے ذریعے نہیں بلکہ براہ راست اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں،بانی نے پارٹی رہنماوں کو حکومت کےساتھ مذاکرات سے منع کردیا،دیوار سے لگایا گیا تو احتجاج کریں گے ، آئینی، قانونی و پارلیمانی جنگ بھی ساتھ جاری رہے گی۔

علیمہ خان نے کہابانی کا پیغام ہے اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کیلئے بات کرنے کوتیار ہوں البتہ ن لیگ کےساتھ کسی صورت بات نہیں ہوگی۔