گجرات کے 4لاپتہ دوستوں کی لاشیں دریاکنارے سے برآمد


سکردو:(مشرق نیوز)گجرات کے 4لاپتہ دوستوں کی لاشیں سکردو میں دریائے سندھ کے کنارے سے برآمد ہوگئیں،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں مرنے والوں کی لاشیں نکالیں۔

چاروں نوجوان سکردو کی جانب جا رہے تھے کار 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری،گاڑی سڑک سے نیچے دریائے سندھ کے کنارے سے ملی، ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ تک رسائی کےلئے رسیوں کا استعمال کیا،گاڑی کرین کی مدد سے نکالی گئی۔