لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کر کے 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اپنا جھوٹ بے نقاب ہونے کے خوف سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے، 9 مئی بغاوت ،ریاست کےخلاف سازش تھی، کرداروں ،سہولت کاروں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاحسب روایت بانی پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا ، بانی پی ٹی آئی 3 دن سے پولی گرافک ٹیسٹ کرنےوالی ٹیم سے چھپ رہے ہیں، کبھی بادشاہ سلامت سو کر نہیں اٹھے کبھی کھانا کھا رہے ہیں ،کبھی وکلا نہیں آئے، بانی پی ٹی آئی کو یقین نہیں ہو رہا سزا یافتہ مجرم اور جیل میں قید ہیں، بانی پی ٹی آئی جان لیں یہ بنی گالہ نہیں اڈیالہ ہے۔
وزیراطلاعات نے کہالاہور پولیس پیچھے پیچھے اور 9مئی کا معصوم ماسٹر مائنڈ آگے آگے ہے،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور پارٹی قیادت روزانہ عدالتی احکامات کی دلیلیں دیتے ہیں لیکن عمران خان خود عدالتی احکامات کو ماننے کےلئے تیار نہیں ۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















