کم عمری شادی بل قرآن و سنت کے منافی ہے،جے یوآئی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے کم عمری شادی بل کو قرآن و سنت کے منافی قرار دےدیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہااسلام ،پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاکستان کے دفاع کی طرح اسلام کے دفاع کو ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں،بل فوری واپس نہ لیا گیا توشدید احتجاج کریں گے،اسلم غوری نے کہا لگتا ہے پارلیمنٹ کا کام صرف خلاف اسلام قوانین بنانا ہے،حکمران آئے روز خلاف اسلام قوانین بنا کر ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں،بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔