نیویارک (بیورو رپورٹ) علیزئی فاو¿نڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام پاکستان کی بھارت کیخلاف معرکہ حق جنگ میں عظیم الشان فتح پر بروز جمہ 16 مئی کو پاکستان ہاو¿س بروکلین نیو یارک میں یوم تشکر منایا گیا۔ اس موقع پر حاضرین کی طرف سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہل گام میں مودی کے خودساختہ ڈرامے کو مسترد کردیا اور انڈیا کی منافقانہ، بزدلانہ دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ علیزئی فاو¿نڈیشن انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین نسیم خان علیزئی نے بھارت کے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بھارت کے جدید ترین تین رافیل طیاروں سمیت 6 طیارے مار گرائے لیکن نریندر مودی پھر بھی باز نہ آیا اور دوبارہ یہ سمجھ کہ شاید شاید پاکستانی قوم سیاسی طور پر تفرقہ بازی میں مبتلا ہے اور افواج پاکستان کمزور ہے اور کچھ نہیں کرسکے گی تو رات کے اندھیرے میں شرانگیز طور پاکستان کے تین ایئر بسوں پی میزائل حملے کردئیے جس کا جواب ہماری بہادر مسلح افواج نے بھارت کے 26 ایئربیسوں پر زبردست حملے کرکے نہ صرف انکو تباہ کردیا بلکہ سائبر وار کے ذریعے انکے مکمل سسٹم کو جام کردیا اور چند ہی گھنٹوں میں انڈیا نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سیزفائر کی درخواست کردی اور پاکستان کی شرائط پر جنگ بندی ہوگئی۔ تمام حاضرین نے پاکستان کی اس عظیم الشان کامیابی پر افواج پاکستان کو زبردست مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے 1971ءکی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے۔ پاکستان کی افواج نے ایک بار پھر دشمن کو شکست دیکر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ تمام حاضرین نے متفقہ طور پر کہاکہ اس عظیم کامیابی پر اپنے پروردگار اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں اتنا ہی کم ہے۔ یوم تشکر منانے میں میزبان نسیم خان علیزئی کے علاوہ وحید خان، اشرف چوہدری، شاہ روز خان، مالک ریاض، اکبر خان، ڈاکٹر علی، ابرار خان، نعیم خان، فیصل حیات خان، احمد چوہدری، شاہد محمود، اسماعیل بٹ، صلاح الدین خان، ظفر خان علیزئی، حاجی سرفراز، سعید خان، محمد مسکین اور عارف محمود کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے دوسرے حضرات نے شرکت کی۔
نیویارک پاکستان ہاوس میں یوم تشکر ،پاک فوج کو خراج تحسین

















