صہیونی حکومت فساد کی جڑ، اکھاڑ پھینکیں گے، خامنہ ای
تہران: (مشرق نیوز)ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے خطے میں جنگ اور فساد کی جڑ صہیونی حکومت ہے ،اکھاڑ پھینکیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کا خطے میں امن کی بات کرنے والا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، امریکہ اپنی طاقت کا استعمال کرتا ہے تاکہ صیہونی (اسرائیلی) حکومت کو 10 ٹن وزنی بم دئیے جا سکیں جو وہ غزہ کے بچوں کے سروں پر گرا سکے۔
خامنہ ای نے کہا ٹرمپ کے ریمارکس اتنے بے وقعت ہیں جواب دینا بھی مناسب نہیں،باتیں خود امریکی عوام کےلئے شرمندگی کا باعث ہیں،بلاشبہ خطے میں فساد، جنگ اور تنازع کی جڑ صیہونی حکومت ہے، خطرناک، مہلک اور کینسر جیسے ٹیومر کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا اور اکھاڑا جائے گا۔

















