راولپنڈی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے کہاہے شہدا کی قربانیاں مقدس امانت اور پائیدار قومی فخر کا ذریعہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا،آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا،صدر مملکت نے کامیاب معرکہ حق میں مسلح افواج کی مثالی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا، بلااشتعال جارحیت کیخلاف عزم ، غیر متزلزل حوصلے کی تعریف کی۔
آصف زرداری نے مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے فوجی ، سویلین شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا قربانیاں مقدس امانت اور پائیدار قومی فخر کا ذریعہ ہیں،قوم کے پائیدار جذبے سے پاک مٹی کے بیٹے مادر وطن کے دفاع کےلئے غیر متزلزل عزم کےساتھ کھڑے ہوئے اور غیر معمولی بہادری ،آپریشنل ذہانت کےساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا یا۔
صدر مملکت نے کہاتاریخ گواہ ہے کس طرح چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے بے مثال درستگی ، عزم کےساتھ جارحیت کو پسپا کر کے پاکستان کی طاقت، لچک اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا،افسروں ،فوجیوں کےساتھ بات چیت کے دوران صدر نے مثالی حوصلے، جنگی تیاری ،فرض کو سراہا،آپریشن بنیان مرصوص کے کامیاب اختتام پر دلی مبارکباد دی ،قوم کے محافظوں پر فخر کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے اعادہ کیا عوام اپنے بہادر سپاہیوں کو قومی عزت و خودمختاری کے حقیقی محافظوں کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
دریں اثنا صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی موجودہ صوبائی حکومت کی قیادت میں بلوچستان پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنے گا۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















