نظر انداز سکولز دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا: رانا سکندر حیات
لاہور: (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نظر انداز سکولز دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے،ٹھیکے پردیئے سکولوں کا سٹاف نئے سرکاری سکولز میں تعینات ہوگا۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق 1961سرکاری سکولوں میں 26ہزار سے زائد اساتذہ مامور ہوں گے،کسی استاد کی نئی بھرتی نہیں ہوگی، جن تعلیمی اداروں میں اساتذہ زیادہ ہیں وہاں سے نئے سکولوں میں تبادلے ہوں گے۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سکولز ٹھیکے پر دینے کے بعد 43960 سٹاف کی سیٹیں ختم ہورہی تھیں، گزشتہ دس سال سے سکول موجود تھے مگر اساتذہ بھرتی نہیں ہوئے، پنجاب کی ہرتحصیل میں 15 سے20 سرکاری سکولز کا اضافہ ہوگیا، کوئی نئی بھرتی نہیں کی پہلے سے موجود اساتذہ تعینات کر دیئے، محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو منظوری دیدی۔



















