لاہور: (کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان پر لگے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے پولی گرافک ٹیسٹ مددگار ثابت ہوگا،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جج منظر علی گل نے 6صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے کہاعدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تفتیش کیلئے جیل میں ہی تمام انتظامات کرےں،پولی گرافک ، وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسیکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے، عمران خان پر لگے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے ٹیسٹ مددگار ثابت ہوگا۔
فیصلے میں کہا گیا ٹیسٹ قابل قدر ، بیکار شواہد کے درمیان فرق کرنے کی مخلصانہ کوشش ہوگی، تفتیشی افسر ٹیسٹوں کی روشنی میں ہی درست نتائج تک پہنچے گا،بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا ٹیسٹوں کی درخواست 727 دنوں بعد دائر کی گئی ، پراسیکیوشن کے مطابق عمران خان کے جسمانی ریمانڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے متعدد عدالتوں سے رجوع کرتے رہے،بانی پی ٹی آئی وکیل کے مطابق پراسیکیوشن نے ٹیسٹوں کیلئے ایک ہی نوعیت کی 12 درخواستیں دائر کیں، پراسیکیوشن کا عمل ثابت کرتا ہے وہ معاملے کو کھینچنا نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے بعد تفتیشی افسر نے ٹیسٹ کرانے کیلئے درخواست دائر کی۔
اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے 2 بار نوٹس بھیجے، عمران خان نے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، پراسیکیوشن کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کیلئے ٹیسٹ کرانے ہیں، تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں۔
عمران پر لگے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے پولی گرافک ٹیسٹ مددگار ثابت ہوگا،تحریری فیصلہ
















