مخصوص نشستیں کیس،بنچ پر اعتراض سمیت 3درخواستیں دائر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستیں کیس میں سنی ا تحاد کونسل نے بنچ پر اعتراض سمیت 3 متفرق درخواستیں دائر کردیں،کارروائی براہ راست نشر کرنے ،26ویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں سے پہلے کرنے کی درخواست بھی شامل ہے۔

درخواست کے مطابق طے شدہ اصول ہے نظرثانی وہی بنچ سنتا جس نے فیصلہ کیا ہو ، نظرثانی میں ججز کی دستیابی کے باوجود نیا بنچ تشکیل نہیں دیا جا سکتا،مخصوص نشستوں کا کیس سننے والا بنچ سپریم کورٹ رولز کےخلاف تشکیل دیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل نے موقف اپنایانیا بنچ بننے سے نظرثانی اور اپیل میں فرق ختم کر دیا گیا، 2اراکین کو نکالنا بھی سمجھ سے بالاتر ہے،13 رکنی بنچ کے فیصلے پر نظرثانی 11 ججز کیسے سن سکتے ہیں؟ 26ویں ترمیم کی آئینی حیثیت کا تعین ہونے تک نظرثانی سماعت ملتوی کی جائے۔