پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دےکر غزہ کا بدلہ لے لیا،فضل الرحمن
کوئٹہ:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے بھارت کو عبرتناک شکست دےکر پاکستان نے غزہ کا بدلہ لے لیا،حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
بھارت ،اسرائیل مخالف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاپاکستان کا استحکام عزیز ہے،کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئین کے مطابق تمام صوبوں کو وسائل پر حق و اختیار حاصل ہے،کوئی کسی کے وسائل پر قبضہ نہیں کرسکتا،جوانوں ،جانبازوں کاجواب دیا بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
امیر جے یوآئی نے کہااسرائیل روز اول سے پاکستان کا دشمن ہے اور بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر ہی پاکستان پر حملہ کیا ،حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے تھے، جے یوآئی نے پورے ملک میں اپنا موقف منوایا، اہل غزہ کسی صورت تنہا نہیں ،حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔
















