کوئٹہ،باجوڑ میں دھماکے،ایک شخص جاں بحق، مبارک زیب ،علی مدد جتک محفوظ رہے

کوئٹہ،باجوڑ:(بیورورپورٹ)کوئٹہ،باجوڑ میںمشیر وزیراعظم ،ایم پی اے کی ریلی ،رہائشگاہ کے قریب دھماکے،ایک شخص جاں بحق،متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

باجوڑ میں مشیر وزیراعظم مبارک زیب کی رہائشگاہ کے قریب دھماکے سے گیٹ مکمل تباہ ہوگیا،حکام نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کاآغاز کردیا،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے کہا ایم این اے کی رہائشگاہ کے مین گیٹ پر آئی ای ڈی مواد نصب کیا گیا جو رات گئے پھٹا ، دھماکے کے وقت رکن قومی اسمبلی گھر پر نہیں تھے۔

اپنے بیان میں مبارک زیب نے کہا خاندان اور پڑوسی دھماکے میں محفوظ رہے،ہتھکنڈے عزم کو متاثر نہیں کریں گے،شہید بھائی ریحان زیب کے مشن کو جاری رکھوں گا۔

دوسری جانب کوئٹہ سریاب روڈ پر رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کی ریلی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے،ایم پی اے محفوظ رہے،پولیس کے مطابق بھارت کےخلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہاکی گراو¿نڈ میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،علی مدد جتک ریلی کی صورت میں شرکت کیلئے آرہے تھے۔