ڈمپر نے 3رکشوں ،2موٹرسائیکلوں کو کچل دیا،کمسن طالبات سمیت 5افراد جاں بحق

لاہور:( کرائم ،ایریا رپورٹر)ڈمپر نے 3رکشوں ،2موٹرسائیکلوں کو کچل دیا،2کمسن طالبات سمیت 5افراد جاں بحق ،4زخمی ہوگئے۔

خوفنا ک حادثہ جی ٹی روڈ پر آخری منٹ سٹاپ پر ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، لاشوں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق افراد کی عمریں 20سے 30سال کے درمیان ہیں،داﺅد، رفاقت ،حفظہ امہ شکیل اور حافظہ رابعہ شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق رکشہ مکمل طور پر ڈمپر کے نیچے دبنے سے 5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ادھر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دےدیا،دوسری جانب آئی جی نے غفلت کے مرتکب ڈمپر ڈرائیور کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔