اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بھارت کاسکھوں پر ایک اور وار،مہاراجہ رنجیت کی برسی پر پاکستان جانے سے روکدیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اپنے شہریوں ،سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے،سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی بند کر رکھا ہے، بھارتی جارحیت کے دوران بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا ،عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، بھارت نے امرتسر میں بھی میزائل داغے تاکہ سکھوں کو پاکستان کےخلاف بڑھکایا جا سکے،بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر بھی ڈرونز سے حملے کی مذموم جسارت کرکے الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کی۔
دفاعی ماہرین نے کہا بھارت سکھ مخالف احساسات اور جذبات کے ساتھ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیل رہا ہے، مودی کی متعصبانہ سوچ نے مسلمانوں کےساتھ بھارتی سرزمین سکھوں کےلئے بھی تنگ کر دی۔
بھارت کاسکھوں پر وار،مہاراجہ رنجیت کی برسی پر پاکستان جانے سے روکدیا

















