جنگ کوئی بالی ووڈ فلم نہیں، سابق بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے جنگ کی حمایت کرنے پر اپنے ملکی میڈیا پر برس پڑے۔

سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے ،بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے،کسی بھی ملک کےلئے جنگ سب سے آخری آپشن ہونا چاہیے جب دیگر تمام آپشنز ناکام ہوگئے ہوں۔

جنرل منوج نروانے کے بقول یہی وجہ ہے حکومت نے بھی جنگ بندی کو ترجیح دی، جنگ کوئی ایسی چیز نہیں جس پر خوشی منائی جائے،مکمل جنگ بندی نہیں بلکہ صرف فوجی کارروائیوں کا عارضی خاتمہ ہے،دیکھنا ہوگا آنےوالے دنوں اور ہفتوں میں حالات کیسے بدلتے ہیں۔