رافیل طیارے بنانیوالی کمپنی داسو ایوی ایشن کے شیئرز مزید گرگئے

پیرس (مشرق نیوز) رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی داسو ایوی ایشن کے شیئرز مزید گرگئے،بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرنے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے،گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کے افسران کی میڈیا بریفنگ میں بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے پوچھا گیا کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں؟ جواب میں کہانقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے، ائیرمارشل اے کے بھارتی کے اعتراف کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز مزید 5.59 فیصد گرگئے،گزشتہ 5 روز کے دوران داسو ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مجموعی طور پر 10.33 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے کے 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔