نئی دہلی (ایم این پی)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو سرکس اور گندگی قرار دےدیا۔
سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا نیوز چینلز مذاق بن گئے! میں ڈرامائی ویژولز، چیخ و پکار اور بے بنیاد خبروں سے تنگ آ چکی ہوں، آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ بس اپنا کام کریں جیسا ہے ویسا ہی سچ رپورٹ کریں۔
اداکارہ نے کہاجنگ کو سنسنی خیز نہ بنائیں، پہلے ہی لوگ پریشان ہیں، خدا کےلئے عوام میں خوف پھیلانا بند کریں، لوگو! قابل اعتماد ذریعہ تلاش کریں اور بس اسی کو دیکھیں، کوڑا کرکٹ بند کریں جو نیوز کے نام پر دکھایا جا رہا ہے۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو سرکس اور گندگی قرار دےدیا



















