پیرس (مشرق نیوز) پاکستان کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کےخلاف بھرپور دفاعی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے،رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آئی ہے، اس سے قبل گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا،غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی متعدد رپورٹس کے مطابقبھارتی پائلٹوں کی نااہلی نے ملک کی رسوائی کے ساتھ ساتھ فرانس کو بھی شرمندہ کردیا، پاک فوج کی جانب سے رافیل طیاروں کی تباہی کی خبروں کے بعد فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے ، یورپی سٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہیں،رافیل طیاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے سمجھا جاتا ہے جو بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔
رافیل طیارو ں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے

















