پی ٹی آئی نے روایت نہ بدلی،اہم بریفنگ کابائیکاٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے روایت نہ بدلی،اہم بریفنگ کابائیکاٹ کردیا،فیصلہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کی ،قومی معاملے پر یکجہتی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں،موجودہ صورتحال میں اے پی سی بلانا ضروری تھا،بدقسمتی سے حکومت نے موقع ضائع کیا،عمران خان کا موقف خود وضاحتی ہے، جرات کےساتھ قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیناقومی رہنما کی سوچ کا عکاس ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاموقف واضح ہے کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک و قوم کے دفاع کےلئے صف اول میں کھڑے ہوں گے،فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تاکہ تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔