نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارت نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں قیدمعصوم پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتہ چلا بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً و غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر جعلی مقابلوں میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا یا ہے،مختلف جیلوں ، ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔
مذموم منصوبے کے مطابق جعلی مقابلے کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے سے ہی افراد کی لاشیں و پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز ، تصویریں شیئر کر دی جائیں گی،بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ظاہر کرے گا،مذموم منصوبے کا مقصد پہلگام فالس فلیگ ناکام ہونے کے بعد پاکستان کےخلاف جارحیت کرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی بنانا ہے،مصدقہ اطلاعات کے مطابق کچھ غیر قانونی طور پر زیرحراست افراد کو زندہ دہشتگرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات و اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔
بھارت کابیگناہ پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کا مکروہ منصوبہ بے نقاب

















