قومی سلامتی پر تمام جماعتوں کااتحادخوش آئند ہے: نواز شریف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے ملکی دفاع و قومی سلامتی کےلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے۔

سینٹ میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہاپارلیمنٹیرینز کے کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن ملکی دفاع کے عظیم مقصد کےلئے ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا اچھی روایت ہے۔