اسلام آباد،نئی دہلی: (بیورورپورٹ،مشرق نیوز)پہلگام حملے میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را“ ملوث،دستاویزی ثبوت سامنے آگئے۔
لیک خفیہ دستاویز ات میںپہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے،سوشل میڈیا ایپلی کیشن ”ٹیلی گرام“ کے ذریعے لیک ہونےوالی دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے۔
دستاویزمیں دی گئی ہدایات ، منصوبے پر عملدرآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا،لیک دستاویزات میں سامنے آیا ضلع اننت ناگ میں کارروائی عمل میں لائی جائےگی، میڈیا کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعہ کی جگہ متحرک کیا جائےگا اور سیاحوں کی آمدورفت کی نگرانی کے بہانے فیلڈ آپریٹرز لگائے جائیں گے،حملے کے 2 سے 4گھنٹے کے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے، دھندلی ویڈیوز کی مدد سے واقعہ کی تصویریں دوبارہ بنائی جائیں گی، مرکزی ہیش ٹیگ کی بجائے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاونٹس سے غلط معلومات کی مہم چلائی جائے گی۔
لیک خفیہ دستاویزات کے مطابق پاکستان پرالزام لگانے کےلئے ٹرینڈز کو بغیر کنٹرول کے پھیلایا جائے گا اور بحث کا رخ کشمیر سے ہٹاکر عالمی اسلامی سازشوں کی طرف موڑنے کی کوشش کی جائےگی،آپریشن امریکی نائب صدر جےڈی وینس کی موجودگی میں ترتیب دیا گیا، واقعہ کو ابھارنے کےلئے وقت بہت اہم ہوگا، عالمی برادری سے انسداد دہشتگردی پر یکجہتی اپیل کی جائےگی۔
دستاویزات میں متبادل منصوبے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا شوپیاں میں متبادل نظام فعال کر دیا گیا، لیک ہونے کی صورت میں متبادل پلان کے طور پر کام کرے گاجبکہ بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے ،بی این اے جیسی علیحدگی پسند تنظیموں کی سرگرمیوں کو فعال کرنے کےلئے مخصوص کوڈ ”T-48“ کے تحت کوئٹہ اور سوئی میں مداخلت کی منصوبہ بندی کی گئی، مقصد پاکستان کو داخلی خلفشار کا شکار دکھانا تھا،ہندو ہلاکتوں کو صرف مخصوص غیر ریاستی پلیٹ فارمز تک محدود رکھا جائےگا، اننت ناگ ، کاندرا بل کوریڈور میں سادہ لباس میں ڈینٹرس سکواڈ تعینات کیا جائےگا، چین کی اقتصادی اہداف جیسے سی پیک ،گوادر پر ابتدائی عمل درآمد کے دوران نظر رکھی جائےگی۔
لیک خفیہ دستاویز میں کہا گیا حتمی فیصلہ R&AW نکات پر مبنی ہوگا اگر 21 اپریل 2025 تک کوئی مسئلہ نہیں آتا تو حتمی کمانڈ اینالاگ چینل سے فراہم کی جائےگی، آپریشن کے بعد تمام فیلڈ آپریٹو کےلئے بلیک سٹیٹس کو قبول کیا جائےگا،ذرائع کے مطابق دستاویز میں ہدایت دی گئی پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ، آئی ایس آئی پر الزام 36 گھنٹے بعد ڈالنا ہے
دستاویزات کے مطابق ایل او سی پر کارروائی کی صورت میں 1.3 کلومیٹر سے زیادہ پیش قدمی نہ کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ چین یا اقوام متحدہ کو ثالثی کا موقع نہ ملے،حد بندی کو محفوظ رکھنے کےلئے ”TANGO-ECHO“ نامی متبادل لائن کو فعال رکھنے کا حکم دیا گیا۔
بھارتی میڈیا نے فالز فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر عائد کر کے منصوبہ خراب کر دیا،دستاویز ،تضادات سے واضح ہوتا ہے بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کو بھی کوئی ہدایات دیتا ہے، دستاویز کا یوں سوشل میڈیا پر آنا ”را“ کے اندر ہندوتوا مخالف سوچ کا بھی شاخسانہ لگتا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت خفیہ دستاویز لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیک ہونے والی دستاویز پر کسی کے دستخط نہیں ،ادھر دفاعی ماہرین نے کہاپہلگام واقعہ انٹیلی جنس ایجنسی ”را“ کی طے اور منظور شدہ کارروائی ہے، کشمیریوں کےخلاف بھارت کی نفرت کھل کر بے نقاب ہو گئی، سیاسی مقاصد کے حصول کےلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا مودی حکومت کا وطیرہ ہے،دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا،
ادھر پہلگام حملے کے بعد سکیورٹی ناکامی پربھارت میں بھی سوالات اٹھنے لگے،مارے گئے افراد میں ریاست گجرات کے شیلیش بھائی کلاٹھیا بھی شامل تھے، شیلیش کی بیوہ نے بھارتی وزیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاآپ کے پاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں لیکن پہلگام میں کوئی فوجی نہ ہی میڈیکل ٹیم تھی۔
بھارتی صحافی وکشمیرامورکی ماہر انورادھا بھسین نے کہاواقعہ دنیاکے سب سے زیادہ فوجی زون میں پیش آنے سے بڑے سوالات اٹھتے ہیں،حملے کے چندگھنٹوں بعد ہی مبینہ حملہ آوروں کے نام کیسے منظر عام پر آئے؟سکیورٹی فورسزکوپہنچنے میں وقت لگا لیکن چندہی گھنٹوں میں حملہ آوروں کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں، تحقیقات زیادہ قابل اعتبار نہیں لگتیں۔
ماہر سکیورٹی امور امیتابھ مٹو نے کہا انٹیلی جنس ناکامی ہے، کسی بھی صورت سکیورٹی میں بڑی کوتاہی تھی۔
علاوہ ازیں بھارتی فوجی کے ہوشرباانکشافات نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا،بھارتی فوج کے ون مہار رجمنٹ کے نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے ہی یونٹ کے کمانڈنگ افسر کو غدار قرار دےدیا۔
نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے انکشاف کیا بھارتی فوج کشمیر کے بارڈر پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، بھارتی فوج ڈیوٹی پر تعینات فوجیوں کو ہٹا کر خود دراندازی کراتی ہے، سب روزنامہ راشٹریا ،ڈیفنس گزٹ میں شائع ہو چکا، بھارتی فوج کی سرپرستی میں ہتھیار ،گاڑیاں دہشتگردوں کو دی جاتی ہیں، وزیر دفاع و حکام بالا کو شکایت درج کرائی مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی،انکشاف کے بعد مجھے بارڈر سے ہٹا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،سورندر سنگھ نے کہامیرے علاوہ دیگر 20جوانوں کوبھی بارڈرپر ڈیوٹی سے ہٹایا گیا تاکہ دہشتگردوں کی سہولت کاری ہو، انکشاف کے بعد اپنی نااہلی چھپانے کےلئے مجھے پاگل قرار دےکر زبردستی ہسپتال داخل کرادیا گیا، میری میڈیکل رپورٹ کے مطابق میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔
پہلگام حملے میں”را“ملوث،خفیہ دستاویز نے پول کھول دیا

















