امریکی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا

نیویارک: (بیورورپورٹ)امریکی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا۔

جریدے کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد مودی حکومت اور انتہا پسند ہندووں کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کےخلاف مہم میں تیزی آ گئی، ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا ،گھر تک مسمار کردیئے گئے۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا پہلگام حملے کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر نہیں استعمال کیا جانا چاہئے ایسا کرنے سے مسلمانوں کےخلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، مسلمانوں کےخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل بھی متوقع ہے۔