مودی نے پانی بند کیا تو سانس بند کردیں گے، حنیف عباسی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے مودی نے پانی بند کیا ،سانس بند کردیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ، بھارت برما، انگلینڈ ، کینیڈا اور امریکہ میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے،کینیڈا کا وزیراعظم پارلیمنٹ میں مودی کو مورد الزام ٹھہراتا ہے، گجرات کے مودی کا خون مسلمانوں کے ہاتھوں سے رنگا ہے، شاہین، غوری بھارت کیلئے رکھے ہیں ، تمام میزائلوں کا رخ بھارت کی طرف ہے، شاہین اور غوری چوک پر سجانے کیلئے نہیں بنائے،بھارت نے پہلگام کا بہانہ بنا کر سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیر ریلوے نے کہاہر قسم کے حالات کا مقابلے کرنے کیلئے تیار ہیں،آپ نے پانی بند کیا،سانس بند کردیں گے، جب سے مودی حکومت میں آیا فالز فلیگ آپریشن جاری ہیں ، پہلگام واقعہ کے 5منٹ کے اندر پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو گلے پڑ جائے گا۔